Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور چین میں گرین فلیٹس ٹیکنالوجی میں تعاون کا جائزہ

سعودی وزیر بلدیات نے بیجنگ میں چینی کمپنیوں کے عہدیداروں سے ملاقات کی ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر بلدیات و دیہی و آباد کاری امور ماجد الحقیل نے پیر کو بیجنگ میں آبادی کے بنیادی ڈھانچے کے امور کی سپیشلسٹ چینی کمپنیوں کے اعلی عہدیداروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔
ماجد الحقیل دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ کے لیے چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر کی چینی کمپنیوں کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتوں کے موقع پر بیجنگ میں متعین سعودی سفیر عبدالرحمن الحربی بھی ہمراہ ہیں۔ 
سعودی وزیر نے اسٹیک گروپ اور اسٹیک تعمیراتی کمپنی کے عہدیداروں کے ساتھ انڈسٹریل کمپلیکس کے قیام کے پلان پر تبادلہ خیال کیا۔ چین میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی زیر بحث آئی جس سے سالانہ پانچ ہزار مکانات آسانی سے تیار ہوں گے۔ 
سعودی وزیر نے گرین فلیٹس ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے مواقع کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے سعودی عرب میں ترقی یافتہ تعمیراتی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے حوالے سے اسٹیک کمپنی کی کوششوں کو سراہا۔
پچاس ہزار مکانات والے منصوبے سے متعلق کوآپریٹو فنڈنگ کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 
ماجدالحقیل نے چائنا کی پروجیکٹ انشورنس کمپنی اور ایشین انویسٹمنٹ بینک کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔
سعودی وزیر بلدیات نے بیجنگ کے ارتقا کی مرحلہ بہ مرحلہ کہانی اجاگر کرنے والی نمائش بھی دیکھی۔  

شیئر: