Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہاتھ سے محروم سعودی لڑکی جس نے ٹیبل ٹینس میں مہارت حاصل کی

جب دیکھا کہ سب میری حوصلہ  افزائی کررہے ہیں تو خوف کی قید سے باہر آگئی (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی لڑکی میعاد الجساس نے ایک ہاتھ سے محرومی کے باوجود ٹیبل ٹینس مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ 
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے میعاد الجساس نے کہا کہ’ چھ ماہ قبل ٹیبل ٹینس کھیلنا شروع کیا۔ میرا مقصد اپنے اندر ابھرنے والی مایوسی کا مقابلہ کرنا تھا۔ گھر والوں اور دوستوں نے بھرپور حوصلہ افزائی کی‘۔ 
میعاد الجساس نے بتایا’ شروعات ایتھلیٹکس کے طور پر کی تھی مگر اتفاقیہ طور پر مجھے ٹیبل ٹینس کھیلنے کا موقع ملا اور اس کھیل میں دلچسپی بڑھتی گئی‘۔ 
سعودی ٹیبل ٹینس پلیئر نے بتایا ’ پہلی مرتبہ ٹیبل ٹینس کے مقابلے میں شرکت کی۔ چاندی کا تمغہ ملنے پر غیرمعمولی خوشی ہوئی۔ اس خوشی نے میرے دل میں موجود خوف کو ختم کردیا اور مجھے آگے بڑھنے کی تحریک دی ہے‘۔ 
ان کا کہنا تھا ’ پہلی مرتبہ میں پیرالمپک مقابلوں میں شرکت اور کامیابی پر خوشی کے آنسو بھلا نہیں سکتی‘۔
’ اس سے قبل مجھے شائقین اور قریب موجود لوگوں سے خوف آتا تھا لیکن جب دیکھا کہ سب میری حوصلہ  افزائی کررہے ہیں تو پھر خوف کی قید سے باہر آگئی‘۔ 
سعودی ٹینس پلیئر کے ٹرینر نے بتایا ’ میعاد الجساس کی منفرد خصوصیت ریکارڈ وقت میں ٹیبل ٹینس میں مہارت حاصل کرنا ہے‘۔
’جو لوگ انہیں کھیلتے ہوئے دیکھتے ہیں وہ سوچتے ہوں گے یہ لڑکی  برسوں سال سے ٹیبل ٹینس کھیل رہی ہو گی جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے‘۔ 

شیئر: