Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی دبئی سے سمر سیزن میں 40 لاکھ مسافروں نے سفر کیا 

یہ تعداد 2022 کے سمر سیزن کے مقابلے میں تعداد  22 فیصد زیادہ رہی (فوٹو: امارات الیوم)
فلائی دبئی کے سی ای او غیث الغیث نے کہا ہے کہ ’فلائی دبئی نے سال رواں کے  موسم گرما میں چالیس لاکھ سے زیادہ افراد کو سفر کی سہولت فراہم کی۔ 2022 کے موسم گرما کے مقابلےمیں تعداد 30 فیصد زیادہ رہی‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق دبئی میں میڈیا ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا ’ فلائی دبئی نے موسم گرما کے دوران 32400 سے زیادہ پروازیں چلائیں۔ 2022 کے سمر سیزن کے مقابلے میں تعداد  22 فیصد زیادہ رہی‘۔ 
فلائی دبئی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ’موسم گرما کے دوران نشستیں 75 فیصد تک مصروف رہیں‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’فلائی دبئی 85 بین الاقوامی ایئرپورٹس کے لیے دبئی ایئرپورٹ بلڈنگ 2 سے پروازیں چلاتی ہے جبکہ بلڈنگ  3 سے 33 ایئرپورٹس کے لیے پروازیں آپریٹ کی جاتی ہیں۔ روزانہ  52 ملکوں کے  120 سے زیادہ ایئرپورٹس کے لیے پروازیں چلائی جارہی ہیں‘۔ 
’ فلائی دبئی نے اس سال 20 نئے ایئرپورٹس کو اپنی پروازوں کے لیے شامل کیا ہے‘۔ 
انہوں نے کہا’ فلائی دبئی کے ملازمین کی تعداد  5300 ہوچکی ہے۔ 2022 کے مقابلے میں ملازمین کی تعداد میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔
’اس سال 800 سے زیادہ  نئے اہلکار فلائی دبئی کا حصہ بنے ہیں۔ فلائی دبئی  بوئنگ 737 کے  78 طیاروں کی مالک ہے ان میں سے  29 نئے،  46 میکس 8 اور 9 میکس طیارے ہیں‘۔ 

شیئر: