Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ احمر کے خوب صورت جزیرے پر ویک اینڈ گزارنے کا خواب

سیرگاہ مہمانوں کو بے مثال تجربات اور ناقابل فراموش لمحات فراہم کرے گی (فوٹو: عرب نیوز)
بحیرہ احمر کے ساحل پر چھٹی گزارنے کے لیے پرسکون پرائیویٹ سیرگاہ، پرسنل ایگزیکٹیو شیف، بیچ کلب، جم اور بہترین آرام و سکون کے لیے چمکتی دھوپ کے ساتھ سینڈی جزیرے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟
عرب نیوز کے مطابق ریڈ سی گلوبل کے پاس آپ کی چھٹی کو یادگار بنانے کی خواہش پوری کرنے کا مکمل حل موجود ہے۔ 
سعودی عرب کے مغربی ساحل پر سیاحتی مقامات تیار کرنے والی کمپنی ریڈ سی گلوبل نے مرجان جزیرے پر قائم ثول پرائیویٹ سیرگاہ تیار کی ہے۔
جزیرے پر فیملیز کے لیے بنائی گئی خوب صورت رہائش میں تین بیڈ روم والا بنگلہ اور اس کے علاوہ ایک بیڈ روم والے سویٹس شامل ہیں۔ 
بحیرہ احمر کے دلکش نظارے کے لیے ہر رہائش کو بیرونی لاؤنج کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔
جزیرے پر آنے والے مہمانوں کو غوطہ خوری جیسی پرلطف سرگرمیوں کے ساتھ بحیرہ احمر میں مرجان کی چٹانیں تلاش کرنے کا موقعہ ملے گا۔
سعودی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے اس علاقے میں ثول گاؤں جیسے قریبی مقامات کا سفر بھی کیا جا سکتا ہے۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو جان پگانو نے بتایا کہ ’یہ خوب صورت اور نایاب ریزورٹس مہمانوں کو روزمرہ کی زندگی کے دباؤ سے نکلنے اور اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ پرلطف موقع فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔‘

ریزوٹس کے لیے آئندہ سال کے اوائل میں ریزرویشن شروع ہو گی (فوٹو: ریڈ سی گلوبل)

’ہمیں یقین ہے کہ بحیرہ احمر کے شاندار ساحل کے ساتھ اس طرح کی موزوں سیرگاہ آنے والے مہمانوں کو بے مثال تجربات اور یادگار لمحات فراہم کرے گی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ریڈ سی گلوبل کمپنی کی پہلی منزل یہ ریزورٹس ہمارے لیے ترقیاتی عمل کے منصوبے میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

مہمانوں کو غوطہ خوری جیسی پرلطف سرگرمی کا موقعہ ملے گا (فوٹو: انسٹاگرام)

ثول پرائیویٹ سیرگاہ کے اس جزیرے پر موجود ریزورٹس کے لیے آئندہ سال کے اوائل میں ریزرویشن شروع کر دی جائے گی اور مہمانوں کو پورا ریزورٹ بک کرانا ہو گا۔
بکنگ کے لیے آپ کو کتنی رقم درکار ہو گی اس کی تفصیل ابھی نہیں بتائی گئی اور اس کا بُکنگ کے آغاز پر ہی پتہ چلے گا۔
 

شیئر: