Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متوقع بارشوں کے حوالے سے بلدیہ جدہ کا نکاسی آب کا منصوبہ

شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے لیے اضافی عملے کو تعینیات کردیا گیا(فوٹو، ایکس )
بلدیہ جدہ کی جانب سے متوقع بارشوں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرلی گئی ہیں۔ میونسپلٹی نے اضافی عملے کو تعینات کردیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق بلدیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متوقع بارشوں کے حوالے سے جدہ کے مختلف مقامات سے نکاسی آب کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
نکاسی آب کے لیے 3333 اہلکار اور1691 ہیوی مشنریز فراہم کی گئی ہیں۔ ہنگامی امدادی منصوبے کے تحت بلدیہ کی جانب سے مختلف ریجنز میں ٹیموں کو تعینات کیا ہے۔
بلدیہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹوں کی روشنی میں ہنگامی امدادی منصوبہ مرتب کیا گیا ہے تاکہ شاہراہوں اورانڈرپاسز میں نکاسی آب کا کام فوری طورپرشروع کیا جاسکے۔
شہر کے مرکزی برساتی نالوں اورشاہراہوں کی صفائی کا کام بھی جاری ہے جس کا مقصد بارش کے پانی کی فوری نکاسی کو ممکن بنانا ہے۔
واضح رہے قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے کہا گیا تھا کہ رواں ہفتے مکہ ریجن کے متعدد شہروں میں بارش کا سلسلہ جمعہ سے شروع ہوگا۔

شیئر: