Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگنا رناوت اب ایک فلم کا معاوضہ کتنے کروڑ لیتی ہیں؟

کنگنا رناوت نے ماڈل کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا اور ان کا پہلا معاوضہ آٹھ ہزار روپے تھا (فائل فوٹو: انڈیا ٹائمز)
دھماکہ خیز بیانات کی وجہ سے مشہور بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی تازہ ترین فلم ’تیجس‘ ریلیز ہو چکی ہے۔ فیصلہ جو بھی ہو، ایک چیز جو اداکارہ کے مقبول ہونے کے بعد سے تبدیل نہیں ہوئی وہ ہے ان کے معاوضے کا ٹیگ!
شوبز ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق کنگنا رناوت اس وقت ملک کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو ایک فلم کے لیے 12 سے 15 کروڑ انڈین روپے کے درمیان معاوضہ لیتی ہیں۔ درحقیقت فلم ’تھیلاوی‘ میں جے للیتا کا کردار ادا کرنے کے لیے اداکارہ نے 25 کروڑ انڈین روپے لیے۔
کئی انٹرویوز میں کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا کہ فلم کی شوٹنگ دو زبانوں میں کی گئی ہے، اس لیے یہ ایک فلم نہیں ہے۔ یہ ہمیشہ دو فلمیں تھیں۔ اس لیے انہوں نے اس کے مطابق معاوضہ وصول کیا۔ کنگنا رناوت نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی ایک فلم کا معاوضہ 12 کروڑ انڈین روپے ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں 2009 میں ان کی پہلی تیلگو فلم ’ایک نرنجن‘ کے لیے صرف 25 لاکھ روپے ادا کیے گئے تھے۔
تاہم آپ ان کے ابتدائی معاوضے کے بارے میں جان کر حیران رہ جائیں گے۔ کنگنا نے ایک ماڈل کے طور پر اپنا کیریئر شروع کیا، اور ایک اشتہار کے لیے ان کا پہلا معاوضہ آٹھ ہزار روپے تھا۔ ان کے معاوضے میں 18 لاکھ 74 ہزار فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے جو ایک بڑی چھلانگ ہے۔ 
کنگنا رناوت نے فلم ’گینگسٹر‘ کے ساتھ بالی وڈ میں ڈیبیو کیا، لیکن یہ معلوم نہیں کہ انہیں کتنا معاوضہ ملا۔ البتہ فلم ’راز ٹو‘ کے لیے 60 لاکھ روپے ادا کیے گئے تھے۔ 
کنگنا رناوت نے وشال بھاردواج کی فلم ’رنگون‘ کے لیے 11 کروڑ روپے وصول کیے تھے اور اس کا اعلان انہوں نے اپنے کئی انٹرویوز میں بھی کیا۔ تاہم جب اداکارہ سے ان کی فلم ’سیتا‘ کے لیے 15 کروڑ روپے وصول کرنے کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے خاموشی برقرار رکھی اور صرف یہ کہا کہ ان کی فیس صرف انہیں معلوم ہے۔ وہ نہیں چاہتیں کہ دنیا کو پتا چلے کہ وہ کتنا چارج کر رہی ہے۔
اداکارہ نے فلم ’دھاکڑ‘ کے لیے تقریباً 10 کروڑ روپے اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم تیجس کے لیے 12 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا۔ 

شیئر: