Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری ہے: سعودی وزیردفاع 

شہزادہ خٓالد بن سلمان نے آسٹریلیا کے وزیر دفاع سے ٹیلیفونک رابطے میں کہی(فوٹو، ایکس)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر دفاع نے یہ بات آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم و وزیر دفاع سے ٹیلیفونک رابطے میں کہی۔ 
سعودی وزیر دفاع نے آسٹریلیا  کے اپنے ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے کی اطلاع سرکاری اکاؤنٹ ایکس پر دیتے ہوئے کہا کہ ’آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم و وزیر دفاع کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
 دونوں ملکوں میں دفاع کی وزارتوں کے درمیان تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ غزہ کی تازہ صورتحال زیر بحث آئی‘۔ 
وزیر دفاع نے غزہ میں عسکری کارروائی فوری بند کرنے، بے قصور شہریوں کی جان کی سلامتی اور انسانی امداد غزہ پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

شیئر: