Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرضی اماراتائیزیشن، 113 کمپنیوں کے کیس پبلک پراسیکیوشن کے حوالے 

خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں پر فی کیس بیس ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔ (فوٹو: وام)
وزارت افرادی قوت و اماراتائزیشن نے فرضی اماراتائیزیشن میں ملوث 113 کمپنیوں کے کیسز پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیے۔ 
 سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق ان کمپنیوں میں 98 ایسی ہیں جنہوں نے مقامی شہریوں کے فرضی تقرر کیے جبکہ پندرہ کمپنیوں نے اماراتائیزیشن سے ملنے والے فوائد کے لیے مقامی شہریوں کے تقررمیں گھپلے بازی سے کام لیا۔
 اماراتائیزیشن کے فیصلوں کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیو ں مجموعی تعداد 894 تک پہنچ گئی ہے۔ ان کمپنیوں نے 1267 مقامی شہریوں کا فرضی تقرر کررکھا تھا۔ 
وزارت نے بدھ کو بیان میں کہا کہ ’خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ کمپنیوں پر فی کیس بیس ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا۔ درجہ بندی میں ان کا گریڈ کم کردیا جائے گا‘۔ 
وزارت کا کہنا ہے کہ ’95 فیصد سے زیادہ کمپنیاں اماراتائیزیشن کی پالیسی اور فیصلوں کی پابندی کررہی ہیں‘۔ 

شیئر: