Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی دبئی کو بوئنگ سے دس ماہ میں 9 نئے طیارے مل گئے

فلائی دبئی کو ملنے والے طیاروں کی قیمت کا تخمینہ ایک ارب ڈالر ہے (فوٹو: امارات الیوم)
امریکی کمپنی بوئنگ نے کہا ہے کہ ’سالِ رواں کے ابتدائی دس ماہ کے دوران فلائی دبئی کو 737 میکس 8 ساخت کے 9 نئے طیارے حوالے کیے گئے‘۔  
الامارات الیوم کے مطابق فلائی دبئی کو ملنے والے طیاروں کی قیمت کا تخمینہ ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ یہ طیارے 3.67 ارب درہم میں امارات کو ملے ہیں۔  
امریکی کمپنی نے دو طیارے جنوری، مزید دو طیارے فروری، ایک طیارہ مارچ، ایک اپریل اور ایک ایک جون، ستمبر اور اکتوبر میں فلائی دبئی کے حوالے کیے۔  
سالِ رواں کے جنوری سے اکتوبر تک مشرقِ وسطیٰ میں امریکی کمپنی کے تیس فیصد طیارے فلائی دبئی کے حصے میں آئے ہیں۔
امریکی کمپنی کے مطابق 737 میکس 8 ساخت کے 17 طیارے اور 787 ڈریم لائنر ساخت کے 13 طیارے فلائی دبئی کے حوالے کیے۔
یاد رہے کہ فلائی دبئی نے 2022 کے دوران 17 نئے طیارے حاصل کیے جو کمپنی کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔  
گزشتہ سال کے مقابلے میں فلائی دبئی کے طیاروں کی تعداد میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 

شیئر: