Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اننیا پانڈے کا سارہ علی خان کے ساتھ بن بلائے شادی کی پارٹی میں شرکت کا انکشاف

اننیا پانڈے کی نئی فلم ’کھو گئے ہم کہاں‘ 26 دسمبر کو آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی (فوٹو: نیٹ فلکس انڈیا)
بالی وُڈ کی اداکاراؤں اننیا پانڈے اور سارہ علی خان کی دوستی کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے۔
دونوں اداکارائیں سوشل میڈیا سمیت کئی تقاریب میں ایک ساتھ نظر آتی ہیں اور اپنے انٹرویوز میں اکثر ایک دوسرے کے بارے میں مزیدار قصے سناتی رہتی ہیں۔
اسی سلسلے میں اپنی آنے والی نئی فلم ’کھو گئے ہم کہاں‘ کے بارے میں شوبز ویب سائٹ  ’کُوئی مُوئی‘ کو دیے گئے انٹرویو میں اننیا پانڈے نے انکشاف کیا کہ انہوں نے سارہ علی خان کے ساتھ مل کر گزشتہ سال بن بلائے کسی کی شادی میں شرکت کی تھی۔
اننیا پانڈے اس بارے میں کہتی ہیں کہ ’میں نے سارہ علی خان کے ساتھ مل کر کسی کی شادی میں بن بلائے شرکت کی۔ وہ شادی نہیں تھی، شادی کی پارٹی تھی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم رات کو کھانا کھانے کے بعد کہیں سے گزر رہے تھے کہ ہمیں اونچی آواز میں ہندی گانے سنائی دیے۔ اس پر سارہ نے کہا کہ میں اس شادی میں ڈانس کرنے جا رہی ہوں۔‘
وہ مزید کہتی ہیں کہ ’سارہ نے ڈانس فلور کے درمیان جا کر بڑی عمر کے مردوں (انکلز) کے ساتھ ڈانس کرنا شروع کر دیا، میں اُسے ڈانس فلور سے ہٹا رہی تھی۔‘
اس سے قبل سارہ علی خان اور اننیا پانڈے نے مشہور شو ’کافی وِد کرن‘ میں بھی شرکت کی تھی۔
اننیا پانڈے کی نئی فلم ’کھو گئے ہم کہاں‘ 26 دسمبر کو آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔
ارجن وارائن سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں اننیا پانڈے کے ساتھ سدھانتھ چتُرویدی اور آدرش گورَوو شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سارہ علی خان کو آخری مرتبہ اداکار وکی کوشل کے ساتھ فلم ’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘ میں دیکھا گیا تھا۔

شیئر: