Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں خوبصورت عربی خطاطی کے شاہکار

خطاطی کے جمالیاتی مناظر لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کراتے ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
عربی زبان کی خوبصورتی اوردلکشی کے نمونے مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں موجود ہیں۔
خانہ کعبہ کے غلاف پرآیات ربانی کی کڑھائی کی گئی ہے۔ حرمین شریفین میں مختلف مقامات پرعربی خطاطی کے جمالیاتی مناظر بھی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کراتے ہیں۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق قرآن کریم کی زبان کی صدا موذنین کی آواز میں گونجتی ہے۔ حرمین شریفین میں بھی عربی زبان کی خطاطی موجود ہے جو اس زبان کی اہمیت کو اجاگرکرتی ہے۔ 
حرمین شریفین میں عربی زبان اوراس کی تعلیم کے فروغ کے لیے بہت توجہ دی جاتی ہے۔ یہ زبان قرآن کریم اورسنت نبوی کی تعلیم کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ 
اس حوالے سے مسجد الحرام میں مختلف گروپس کی صورت میں قرآنی حلقے تشکیل دیے جاتے ہیں جہاں تجوید اوردرست تلفظ کی ادائیگی کے ساتھ تلاوت قرآن کریم کی تعلیم دی جاتی ہے۔

شیئر: