Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر کویت شیخ مشعل نے منصب کا حلف اٹھالیا

’امیر کویت شیخ مشعل نے پارلیمنٹ میں منصب کا حلف اٹھایا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے آج بدھ کو منصب کا حلف اٹھالیا ہے۔
کویت نیوز ایجنسی کے مطابق امیر کویت نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں حلف اٹھایا ہے۔
واضح رہے کہ کویت کے سابق امیر شیخ نواف الأحمد الجابر الصباح کی وفات کے بعد شیخ مشعل کو کویت کا امیر مقرر کیا گیا ہے۔
شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح کویت کے 17 ویں امیر ہیں۔
وہ 27 دسمبر 1940 کو پیدا ہوئے۔ سابق امیر کویت شیخ احمد الجابر الصباح کے 7 ویں صاحبزادے ہیں۔
انہیں 7 اکتوبر 2020 کو کویت کا ولی عہد مقرر کیا گیا۔

شیئر: