Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کے تحت غزہ میں فوڈ پیکٹ اور شیلٹرز تقسیم

طبی سامان بھی فلسطینی ہلال احمر کے ذریعے غزہ لایا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے فلسطینی ہلال احمر کے تعاون سے فلسطینی متاثرین میں انسانی امداد کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق منگل کو غزہ کے جنوب میں المواصی کے علاقے میں  فوڈ باسکٹ اور شیلٹرز تقسیم کیے جس کا مقصد بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
یہ امداد غزہ میں برادر فلسطینی عوام کے لیے انسانی اور امدادی شعبوں میں فلسطین کےلیے سعودی عرب کی معمول یک تاریخی سپورٹ کے فریم ورک کے اندر آتی ہے۔

غزہ کے جنوب میں المواصی کے علاقے میں  امدادی سامان تقسیم کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے مختلف بحرانوں اور مصائب میں  برادر اور دوست ملکوں کےلیے مملکت کے  انسانی ہمددری کے کردار کا مظہر ہے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے اب تک دو ہزار 800 ٹن امدادی سامان غزہ پہنچایا ہے جبکہ مزید ٹرک رفح کراسنگ پر غزہ میں داخلے کے منتظر ہیں۔
امدادی سامان میں فوڈ پیکٹ شامل ہیں۔ ایک پیکٹ میں 70 کلو گرام غذائی اشیا موجود ہیں۔ایک فوڈ پیکٹ چھ سے سات افراد پر مشتمل خاندان کے لیے ایک ماہ کے لیے کافی ہے۔
طبی سامان بھی فلسطینی ہلال احمر کے ذریعے غزہ لایا گیا ہے جو ہسپتالوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔

شیئر: