Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فنکاروں کے غزہ کی حمایت میں بیانات اور عطیات

بیلا حدید کے مطابق فلسطین کی حمایت پر انہیں قتل کی دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔ فوٹو: انسٹا بیلا حدید
انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور فیشن کی دنیا سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نژاد اور بین الاقوامی گلوکار، اداکار اور آرٹسٹ غزہ کے شہریوں کے لیے مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب اسرائیل کی طرف سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔
عرب نیوز کے مطابق فلسطینیوں کے حق میں اور ان کے لیے عطیات کی اپیل کرنے والوں میں فلسطینی نژاد سپر ماڈل بیلا حدید کے علاوہ کاروباری شخصیات سیمی اور حیز خدرا نمایاں ہیں۔
بیلا حدید نے اکتوبر میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری شیئر کی تھی کہ فلسطین کی حمایت کرنے پر ان کے خاندان کو قتل کی دھمکیاں ملی ہیں۔
انہوں نے لکھا ’ہر روز مجھے قتل کرنے کی سینکڑوں دھمکیاں موصول ہوتی ہیں۔ میرا فون نمبر لیک ہو چکا ہے اور میری فیملی خود کو غیرمحفوظ سمجھتی ہے۔ فلسطین کے لوگ اور بچے بالخصوص جو غزہ میں ہیں وہ ہماری خاموشی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ میرا دل دکھتا ہے جب میں ان کی تکلیف اور صدمہ دیکھتی ہوں جو دراصل اس صدمے کی یاددہانی ہے جو کئی نسلوں سے میرے فلسطینی اثاثے میں چلتا آ رہا ہے۔‘
بیلا حدید نے مزید کہا ’غزہ پر فضائی حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات دیکھتی ہوں تو میں ان ماؤں کے ساتھ روتی ہوں جنہوں نے اپنے بچے کھو دیے اور ان بچوں کے ساتھ روتی ہوں جو اب اکیلے رو رہے ہیں۔ میں بھی ان باپوں، بھائیوں، بہنوں، انکلز، آنٹیوں اور ان دوستوں کے چلے جانے کا سوگ منا رہی ہوں جو دوبارہ اس زمین پر کبھی بھی چلتے پھرتے نظر نہیں آئیں گے۔‘
فلسطین سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں اور ’سیمی حیز بیوٹی‘ کی مالک نے اعلان کیا تھا کہ وہ 27 نومبر تک اپنے میک اپ برانڈ سے ہونے والی ساری کمائی فلسطینی بچوں کے ریلیف فنڈ (پی سی آر ایف) کو عطیہ کر دیں گی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Bella  (@bellahadid)

سیمی اور حیز خدرا نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا ’پی سی آر ایف بچوں کے مفت علاج کے لیے انہیں غزہ سے منتقل کر رہا ہے۔ سیمی اور حیز کا پی سی آر ایف کے ساتھ اعتماد کا رشتہ ہے۔ ہم عطیات اکھٹے کرنے کے لیے کامیاب مہم چلا چکے ہیں جس سے بچوں کی جان بچانے کے لیے انہیں طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کی زندگی میں بے پناہ بہتری لائی گئی۔‘
امریکی گلوکارہ کہلانی بھی فلسطینیوں کی حمایت میں ایک مضبوط آواز بن کر ابھری ہیں۔ اکتوبر میں امریکی شہر لاس اینجلس میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والی ریلی سے خطاب میں کہلانی نے کہا کہ غزہ کے معاملے پر عوامی مؤقف اپنانے میں کوئی پیچیدگی نہیں ہے۔
 انہوں نے کہا وہ چاہیں گی ان کے تمام فالوورز تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہوں، کہ وہ ایسا فیصلہ کریں جود خوغرضی پر مبنی نہ ہو۔
برطانوی ریپر سٹورمزی بھی آرٹسٹوں کی طویل فہرست میں شامل ہیں جو غزہ اور سوڈان کے لیے 4 جنوری کو نیوجرسی میں کنسرٹ کریں گے۔
کنسرٹ سے ہونے والی کمائی غزہ اور سوڈان میں انسانی امداد فراہم کرنے والی تنظیم ’ہیومن کنسرن انٹرنیشنل‘ کو عطیہ کی جائے گی۔

شیئر: