Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی لڑکی کی گھوڑے پر سکول جانے کی ویڈیو ’جس نے دیکھا حیران رہ گیا‘

سوشل میڈیا صارفین اس غیر معمولی فیصلے کو سراہا رہے ہیں۔ (فوٹو العربیہ )
سعودی عرب میں مدینہ منورہ ریجن کے علاقے الحناکیہ میں دس سالہ سعودی لڑکی کے گھوڑے پر سوار ہوکر سکول جانے کی وڈیو  نے لوگوں کو حیران کردیا۔
دس سالہ لڑکی ’جود‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ صارفین اس غیر معمولی فیصلے کو سراہا رہے ہیں۔

گھوڑے پر سوار ہو کر سکول پہنچی تو بچوں نے حیرت سے دیکھا۔ (فوٹو العربیہ چینل)

العربیہ چینل کے مطابق ’جود‘ جو گھڑ سواری میں مہارت رکھتی ہیں کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے گھڑ سواری کا شوق تھا اور اب وہ اس میں ماہر ہوچکی ہیں۔
سکول جانے کے لیے بس کے بجائے گھوڑے کے انتخاب پر جود کا کہنا تھا خواب تھا کہ وہ گھڑ سواری سیکھنے کے بعد سکول اسی پر جاوں۔

گھر سے سکول کا فاصلہ دو کلو میٹر کا ہے۔ (فوٹو العربیہ چینل)

جود کے والد رائد العوفی نے بتایا کہ میری بیٹی تین سال سے گھڑ سواری کی تربیت لے رہی تھی جو اب مکمل ہوچکی ہے۔
رائد کا کہنا ہے کہ جود کو بچپن سے ہی گھڑ سواری کا شوق تھا۔
  چند روز قبل جب جود نے مجھے گھوڑی ’قمر‘ کو گھر لانے اور اس پر سکول جانے  کی بات کی تو میں نے کہا کہ  سکول 2  کلو میٹر دور ہے۔ گھوڑے  پر سوار ہوکر سکول جانا مشکل اور خطرناک ہو گا۔
جب میں نے نگرانی کی تو مجھے بیٹی کی مہارت سے گھڑ سواری اور سکول تک بحفاظت پہنچے پر حیرت اور خوشی ہوئی۔

جود نے  تین سال تک گھڑ سواری کی تربیت حاصل کی۔ (فوٹو عاجل)

سعودی لڑکی نے  کہا کہ دو دن قبل سوشل میڈیا پرمیری ویڈیو وائرل ہوئی جس میں گھوڑے پر سوار ہوکر سکول جارہی تھی۔
 گھوڑے پر سوار ہوکر جب سکول پہنچی تو طلبہ حیران تھے اور حیرت سے مجھے دیکھ  رہے تھے۔ یہ سب مجھے اچھا لگا۔
انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ  ادا کرتے ہوئے کہا کہ  بچوں کو گھڑ سواری سیکھنی چاہئے, اس سے ان کی شخصیت میں نکھار آتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: