Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں امن: رابطہ عالم اسلامی مذہبی رہنماؤں سے تعاون کا خواہاں

 مذہبی رہنما غزہ میں جنگ  بندی کے لیے آواز بلند کریں ( فائل فوٹو: ایس پی اے)
رابطہ عالم اسلامی نے ایک ہنگامی یادداشت تیار کی ہے جس میں دنیا بھر کے مذہبی رہنماوں سے غزہ میں امن کےلیے مشترکہ موقف اپنانے کی اپیل کی گئی ہے۔ 
سبق ویب کے مطابق رابطہ عالم اسلامی نے یادداشت میں مذہبی رہنماوں سے اپیل کی کہ’ وہ غزہ میں جنگ  بندی، تشدد ختم کرانے  اور قیام امن کے لیے  آواز بلند کریں۔‘ 
مذہبی رہنما اور انسانیت نواز تنظیمیں یادداشت پر دستخط کرکے مطالبات کی سپورٹ کریں۔ 
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ  ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے جو علما المسلمین ادارے کے سربراہ بھی ہیں کہا کہ ’مذاہب کے رہنما اور سول سوسائٹی کے ادارے امن کوششوں میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔‘ 
’رابطہ عالم اسلامی کا یہ انیشیٹو مذہبی رہنماوں کے اتحاد کے قیام کی راہ ہموار کرے گا۔‘ 
رابطہ عالم اسلامی کا مقصد تشدد، تصادم اور نفرت کے جذبات بھڑکانے والے عمل یا بیانیے کی مخالفت پر دنیا بھر کے مذہبی رہنماوں کو جمع کرنا ہے۔ 
رابطہ چاہتا ہے کہ جنگ بندی کےلیے کوششیں تیز کی جائیں، انسانی بحران کو ختم کرانے اور مبنی برانصاف جامع امن کے قیام کے لیے تمام مذاہب کے پیشوا ایک پیج پر ہوں۔ 

شیئر: