Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارگو ٹرکوں کی 2 لاکھ 72 ہزارسے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ

کارگو ٹرکوں کے 18 لاکھ 81 ہزار 535 ریگولیٹری معائنے کیے گئے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (ٹی جی اے)  نے کہا ہے کہ ’2023 کے دوران سعودی عرب میں کارگو ٹرکوں کے 18 لاکھ 81 ہزار 535 ریگولیٹری معائنے کیے گئے۔‘ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی نے کہاے کہ ’معائنے کے دوران 2 لاکھ 72 ہزار 94 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔‘  
’ان خلاف ورزیوں میں ٹرک کے آپریشنل کارڈ  ڈرائیور کے کارڈ اور کارگو پیپر نہ ہونا، متعلقہ اداروں کی جانب سے تحفظ کے لیے سٹینڈرڈ رکاوٹوں کا اہتمام نہ کرنا اورسلامتی  کے مقررہ تقاضوں کو پورا نہ کرنا قابل ذکر ہے۔‘ 

شیئر: