Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی شہری نے آٹھ ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا، دو ہلاک

بروقت مدد کرنے پر عیسٰی محمد الفلاسی کو اعزاز سے نوازا گیا (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی کے شہری عیسٰی محمد الفلاسی نے آٹھ ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا جبکہ ماہی گیری کے دوران  ڈوبنے والے دو افراد کی نعشیں بھی نکالیں۔ 
الامارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس کے کمانڈر جنرل عبداللہ المری کی ہدایت پر دبئی پولیس نے اماراتی شہری کو اعزاز سے نوازا ہے۔
ان کو بروقت مدد کر کے آٹھ ماہی گیروں کی زندگی بچانے پرسراہا گیا۔ بروقت مدد کرکے حب الوطنی اورانسانیت نوازی کا مظاہرہ کیا۔ 
محمد الفلاسی نے اس موقع پر کہا کہ ’ایک شہری اور معاشرے کے فرد کی حیثیت سے اپنا انسانی فرض ادا کیا۔‘ 
اماراتی شہری نے بتایا وہ ماہی گیری کے لیے سمندر میں گئے تھے ان کی نظر ایک شخص پر پڑی جو کافی فاصلے پر لہروں میں گھرا ہوا تھا۔
ان کے مطابق ’میں فوری طور پر اس کے قریب پہنچا اور لہروں کے حصار سے نکالا۔ اسی دوران پتہ چلا کہ ایک  کشتی پر 9 اور افراد اس کے ہمراہ موجود تھے۔ انہیں بھی  مدد کی ضرورت ہے۔‘
’فوری طور پر ان کی تلاش شروع کی اور ان میں سے 8 کو بچانے میں کامیاب رہا تاہم دو افراد کو نہیں بچا سکا کیونکہ دونوں  پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔ 

شیئر: