Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک سے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 28 فیصد اضافہ، سعودی عرب پھر سرفہرست

رواں مالی سال کے 10 ماہ بیرونی مقیم پاکستانیوں نے 23 ارب 85 کروڑ ڈالر بھیجے (فوٹو: اے ایف پی)
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال اپریل کے مہینے میں ترسیلات زر میں 28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اپریل 2024 کے دوران زیادہ تر سعودی عرب سے 5.5 فیصد اضافے سے 5 ارب 80 کروڑ ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق اپریل 2024ء میں ترسیلات زر کا حجم 2 ارب 81 کروڑ ڈالر رہا۔ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں مجموعی طور پر ترسیلات زر میں 3.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رواں مالی سال کے 10 ماہ بیرونی مقیم پاکستانیوں نے 23 ارب 85 کروڑ ڈالر بھیجے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب سے 5.5 فیصد اضافے سے 5 ارب 80 کروڑ ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں، رواں مالی سال کے دس ماہ میں متحدہ عرب امارت سے 5.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4 ارب 21 کروڑ ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

شیئر: