Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسرا ٹی 20: اعظم خان کی گراؤنڈ میں انٹری پر ’ریسلر بگ شو کا گانا‘

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 میچز پر مشتمل سیرز کا تیسرا میچ بدھ کو ڈنیڈن کے یونیورسٹی اوول گراؤنڈ میں کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
اس میچ سے متعلق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس(سابق ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اعظم خان کو بیٹنگ کرنے کے لیے پویلین سے کریز کی جانب بڑھتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ بیک گراؤنڈ میں ڈے جے نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ہیوی ویٹ ریسلر ’بِگ شو‘ کی انٹری پر چلنے والا گانا لگا رکھا ہے۔
اس ویڈیو کے سامنے آنے پر کچھ پاکستانی کرکٹ شائقین یونیورسٹی اوول گراؤنڈ کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے نیوزی لینڈ کرکٹ سے جواب طلب کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اس وائرل ویڈیو پرملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔  ذیشان خالد نامی صارف نے لکھا کہ اس سے قبل حارث سہیل کو چھیڑنے کے لیے شائقین ’جنات کا بھیس‘ بنا کر گراؤنڈ میں آتے تھے اور اب اعظم خان کی انٹری پر بگ شو کا میوزک لگا دیا۔ کیویز اتنے بھی اچھے نہیں ہیں۔
ینگ گوئی نے لکھا کہ اعظم خان خوش قسمت ہوں گے اگر انہوں نے بگ شو کے کریئر کا 10 فیصد بھی حاصل کر لیا۔
فیصل نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ گانا تو بہت کوُل ہے، میں بھی اس گانے پر انٹری کرنا چاہوں گا۔‘
فہیم مروت نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، ڈی جے صرف سب کر انٹرٹین کر رہا ہے۔

 

شیئر: