Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اگر سرجری نہ کرواتا تو ایک ہاتھ سے معذور ہو جاتا: سیف علی خان

سیف علی خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ (فوٹو: سکرین گریب)
بالی وڈ کے سٹار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ سرجری نہ کرواتے تو ان کا ایک ہاتھ سے معذور ہونے کا امکان تھا۔
اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے سیف علی خان ممبئی نے کوکیلابین ہسپتال میں اپنے ہاتھ کی سرجری کروائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہاتھ میں کافی عرصے سے تکلیف تھی تاہم معلوم نہیں تھا کہ چوٹ گہری ہونے کی وجہ سے ان کو سرجری کی ضرورت پڑ جائی گی۔
سیف علی خان کو اپنے ہاتھ کی چوٹ کا اس وقت معلوم ہوا جب وہ فلم کے لیے ایکشن سین کروا رہے تھے اور اس دوران زخمی ہو گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ درد کی شدت کے باعث ایم آر آئی کروانے کے بعد معلوم ہوا کہ ٹرائی سیپ ٹینڈن بری طرح سے پھٹ چکا تھا۔
سیف علی خان کو ڈاکٹر نے فوری طور پر سرجری نہ کروانے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد انہوں فلم کا ادھورا کام مکمل کیا تھا۔
سیف علی خان ڈاکٹرز کے مشورے پر اب ایک ماہ کے لیے آرام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرجری کافی عرصہ پہلے ہونا تھی تاہم مصروفیات کی وجہ سے تاخیر ہوتی گئی۔
سیف علی خان نے مزید کہا کہ مکمل طور پر ٹھیک ہونے کے باوجود آپریشن تھیٹر میں جانا عجیب سا لگا۔ اس لیے تھوڑا سا ڈر گیا تھا لیکن ڈاکٹر مہربان تھے۔
سیف نے تمام مداحوں، دوستوں اور ان سب کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

شیئر: