Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلف ایئر نے العلا ایئرپورٹ کےلیے پروازوں کا آغاز کردیا

گلف ائیر ہر ہفتہ دو پروازیں العلا ایئرپورٹ کےلیے چلائے گی (فوٹو: ایس پی اے)
بحرین کی قومی ائیرلائن’گلف ائیر‘ نے العلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے پروازوں کا آغاز کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق گلف ائیر ہر ہفتہ دو پروازیں العلا کےلیے چلائے گی۔
یہ فلائٹ آپریشن 6 مارچ  اور 10 اپریل  سے 27 اپریل تک براہ راست پروازیں بحرین، العلا کےلیے چلائی جائیں گی۔
 العلا رائل اتھارٹی میں سیاحت اور مارکیٹنگ کے نائب صدر رامی المعلم نے کہا کہ ہم العلا آنے والے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوش ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ العلا کا سفر ان کے لیے منفرد ثقافتی اور سیاحتی تجربہ ثابت ہوگا۔
’العلا رائل اتھارٹی کی کوشش ہے کہ العلا کا فضائی رابطہ داخلی اور بین الاقوامی مراکز سے منسلک کرکے اسے عالمی سیاحتی مرکز بنایا جائے۔‘
’گلف ایئر کا العلا کو 2024  کے اہم سٹیشنز میں شامل کرنا اس تاریخی مقام کی سیاحتی اہمیت کو ظاہر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور العلا تک پڑوسی ممالک کی براہ راست پروزاوں کے ذریعے رسائی کو آسان بنانے کی کوششوں میں معاون ہوگا۔‘
علاوہ ازیں العلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیاحوں کے خیرمقدم کےلیے انفراسٹرکچر منصوبوں پر عمل جاری ہے جس کا مقصد 2035 تک شہر میں 20 لاکھ سیاحوں کے ہدف کو یقینی بنانا ہے۔
اس حوالے سے العلا ایئرپورٹ مارچ 2021 میں انٹرنیشنل ایئرپورٹس کی فہرست میں شامل ہوا اور اس کا رقبہ 2.4 ہزار میٹر اسکوائر تک بڑھا دیا گیا جبکہ ایئرپورٹ کے فلائٹ ڈیک پر بیک وقت 15 جہازوں کی گنجائش ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے العلا ائیرپورٹ پر سرگرمیاں بڑھاتے ہوئے اسے نہ صرف دوحہ، دبی، قاہرہ کے ساتھ جوڑا ہے بلکہ العلا ائیرپورٹ سے پیرس کے لیے بھی پروازوں کا آغاز کیا ہے۔

شیئر: