Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کا الیکشن پر ایران، افغانستان کے ساتھ سرحدیں بند کرنے کا اعلان

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ’سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ فُول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان نے عام انتخابات کے موقع پر جمعرات کے روز ایران اور افغانستان کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں بتایا کہ ’دونوں ممالک کے ساتھ سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ انتخابات کے موقع پر فُول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔‘
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ ’دونوں ممالک کے ساتھ سرحدی گزرگاہیں نہ صرف پیدل چلنے والے افراد بلکہ سامان کی نقل و حمل کے لیے بھی بند رکھی جائیں گی۔‘
دفتر خارجہ کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر ترجمان نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ ‘ایران اور افغانستان کے ساتھ معمول کی آمدورفت جمعہ 9 فروری سے بحال ہو جائے گی۔‘
واضح رہے کہ پاکستان میں جمعرات 8 فروری کو عام انتخابات ہو رہے ہیں اور اس سلسلے میں ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
الیکشنز سے ایک روز قبل بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں کم سے کم 29 افراد کی جان چلی گئی جبکہ 46 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔۔
دہشت گردی کے ان واقعات کے بعد بلوچستان کی نگراں حکومت نے صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

شیئر: