Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’العلا‘ سے مقامی اور بین الاقوامی فضائی روٹس کا اضافہ

مقامی شہروں میں جدہ ، ریاض اور دمام شامل ہیں(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
العلا انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے مختلف مقامی اور بین الاقوامی روٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مملکت اور مختلف ممالک کے متعدد شہرشامل ہیں جہاں سے نئی پروازیں شروع کی گئی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق العلا رائل کمیشن کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے داخلی پروازوں کی آمد ورفت میں ریاض، جدہ اور دمام کا اضافہ کیا گیاہے۔
دوسری جانب دبئی ، دوحہ ،  قاہرہ ، عمان ، منامہ اور پیرس کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جہاں سے مسافروں کی براہ راست العلا انٹرنیشنل ائیرپورٹ آمد ورفت کا انتظام کیا گیاہے۔
واضح رہے العلا عالمی سطح پر انتہائی اہم علاقہ ہے جہاں سیاحتی و دیگر تفریحی مقامات موجود ہیں۔ العلا رائل کمیشن کی جانب سے گزشتہ برس العلا انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر و توسیع کا کام مکمل کیا گیا جس کے بعد یہاں مقامی اور بین الاقوامی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ سیاح براہ راست العلا پہنچ سکیں۔

شیئر: