Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری کا پرنس چارمنگ اور برادر شہباز، ’اصل پرنس چارمنگ نے برسوں پہلے یہ کہا تھا‘

آصف زرداری بلاول بھٹو اور سہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے بولے ’یہ میرا پرنس چارمنگ اور میرے بھائی شہباز شریف۔‘ (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب زرداری ہاؤس اسلام  آباد میں آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’ملک کو اس بحران سے نکالنے کے لیے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن حکومت بنانے جا رہے ہیں۔‘
اس موقع پر دونوں پارٹیوں کے سربراہان کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے لیے جبکہ آصف علی زرداری صدر پاکستان کے لیے متفقہ امیدوار ہوں گے۔
مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران آصف علی زرداری نے جب گفتگو کا آغاز کیا تو بلاول بھٹو اور سہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے بولے ’یہ میرا پرنس چارمنگ اور میرے بھائی شہباز شریف۔‘
آصف زرداری نے جب اپنے بیٹے کو ’پرنس چارمنگ‘ کہہ کر پکارا تو بلاول بھٹو کے تاثرات پر سب کی نظر پڑی، جس کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر منفرد تبصرے کرتے ہوئے شیئر کر رہے ہیں۔
خرم اقبال نامی صارف نے لکھا ’ آصف علی زرداری کا پرنس چارمنگ اور برادر شہباز شریف، بلاول کا ری ایکشن دیکھیں۔‘

اقرا ناز نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’زرداری کا میرا پرنس چارمنگ کہنا، اس پر بلاول کا چونکنا اور مسکرا دینا، ہائے۔‘

عامر ریاض نے ردعمل دیا کہ ’ پشپا ایک بار پھر رشتہ داری مبارک ہو، پرنس چارمنگ اینڈ مائی برادر شہباز شریف۔‘

بلال امجد نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’پرنس چارمنگ اور شہباز سپیڈ ایک ہوں گے۔۔ اصل پرنس چارمنگ نے سالوں پہلے یہ بات کی تھی۔‘

اویس رضا کا کہنا تھا کہ ’با ادب، با ملاحظہ، ہوشیار، میرا پرنس چارمنگ۔‘

مسعود چوہدری نے ٹرول کرنے والے صارفین کے لیے کہا ’ہر باپ کے لیے ان کا بیٹا پرنس چارمنگ ہی ہوتا ہے، ٹرولنگ کے لیے کچھ اور ڈھونڈ لیں۔‘

 

شیئر: