Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ ایئرکا منصوبہ، جہازوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ سروس کی فراہمی

جدہ میں ’سعودیہ سٹی‘ کو بھی جدید انداز میں تیار کیا جائے گا(فوٹو، اخبار 24 )
السعودیہ گروپ کے ڈائریکٹر جنرل انجینئرابراہیم العمر نے کہا ہے کہ قومی فضائی کمپنی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے منصوبے پرعمل کیا جارہا ہے۔ طیاروں میں مسافروں کے لیے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سروس کی سہولت اور سیٹوں کو نئے انداز میں تیار کیا جائے گا۔
اخبار 24 کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انجینئرابراہیم کا مزید کہنا تھا کہ عصرحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ رہتے ہوئے السعودیہ ایئرکے طیاروں میں جدت پیدا کرنے کا منصوبے پرعمل کیاجارہا ہے جس کے تحت طیاروں کی سیٹوں کو اس انداز میں تیار کیا جائے گا جو دنیا میں اپنی نوعیت کی واحد ہوں گی جس سے مسافروں کو بھی کافی سہولت ہوگی جبکہ فراہم کیے جاے والے تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت سے مسافردوران سفر باسانی میچ بھی دیکھ سکیں گے۔
گروپ کے ڈائریکٹرنے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے مزید کہا کہ مملکت کے ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے گروپ میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پربھی کام کیا جارہا ہے جس سے فضائی سفر میں بھی اضافہ ہوگا جبکہ ٹرانزٹ کے مسافروں کو بھی ایئرلائن کی جانب سے بہترسروسز فراہم کی جاسکیں گی۔
جدہ میں الخالدیہ میں برسوں سے قائم ’سعودیہ سٹی‘ جس کا رقبہ 18 لاکھ مربع میٹر سے زائد ہے میں سرمایہ کاری کرنے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔
 اس حوالے سے انجینئرالعمر کا مزید کہنا تھا کہ الخالدیہ میں ’سعودیہ سٹی‘ کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا جس میں سرمایہ کاری کے ذریعے ہوٹلز ،فرنشنڈ فلیٹس اورمعروف کیفے کے علاوہ ریسٹورانٹس بھی قائم کیے جائیں گے۔

شیئر: