Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپ ٹیکسی ڈرائیور سواری منسوخ نہیں کرسکتے، نیا نظام نافذ

’ٹرانسپوٹیشن کا شعبہ بہتر ہوگا جس سے سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایپ ٹیکسیوں پر نیا نظام بدھ 28 فروری سے نافذ العمل ہوگیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 18 دسمبر 2023 کو ایپ ٹیکسیوں کے نئے نظام کا اعلان کیا تھا۔
نئے نظام کے مطابق ایپ ٹیکسی ڈرائیور سواری قبول کرنے کے بعد اسے منسوخ نہیں کرسکتا۔ اگر ایک ماہ کے دوران 5 سواریوں کی بکنگ منسوخ کرتا ہے تو اسے وقتی طور پر معطل کیا جائے گا۔ 
ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ضوابط کا مقصد ٹیکسی سروس کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں اور مسافروں کے حقوق کا تحفظ ہے‘۔
ٹیکسی سروس کے ضوابط کی شق نمبر 42 میں بعض تبدیلیاں سروے رپورٹ کے بعد کی گئی ہیں تاکہ اس شعبے کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ 
ضوابط میں تبدیلی سے نہ صرف اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں اور صارفین کا تحفظ ہوگا بلکہ اس سے  ٹیکسی ڈرائیوروں کے حقوق کا تحفظ ہوگا۔
اس سے ٹرانسپوٹیشن کا یہ شعبہ بہتر ہوگا جس سے سرمایہ کاری میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
نئے نظام میں ایپ ٹیکسی کو مسافروں کا رہ جانے والا سامان محفوظ کرنے اور اسے واپس کرنے کے لیے باقاعدہ نظام وضع کرنے کا بھی پابند بنایا گیا ہے۔

شیئر: