Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ کے ساحل پر کشتی ڈوب گئی، کوسٹ گارڈ نے چار افراد کو بچالیا

ریسکیو کیے جانے والے تمام افراد کی صحت مستحکم ہے۔
متحدہ عرب امارات میں کوسٹ گارڈ نے اماراتی شہری اور تین ایشیائی باشندوں کو بچا لیا۔ ان کی کشتی شارجہ کے ساحل سے سترہ ناٹیکل میل کے فاصلے پر حمریہ پورٹ کے قریب ڈوب گئی تھی۔
امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق کوسٹ گارڈ ڈوبنے والی کشتی کا پتہ لگانے، تمام افرد کو بچانے اور انہیں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی میں کامیاب رہا۔ ریسکیو کیے جانے والے تمام افراد کی صحت مستحکم ہے۔
اس کامیاب آپریشن نے شہریوں اور رہائشیوں کی سلامتی اور ان کے تحفظ کے لیے نیشنل گارڈ یونٹس کے پختہ عزم کو ظاہر کیا ہے۔

شیئر: