Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنگاپور میں ٹیلر سوئفٹ کا کنسرٹ کیا واقعی اتنا مہنگا ہے؟

وزیر ثقافت نے کہا کہ ’کاروباری رازداری کی بنا پر یہ نہیں بتا سکتے کہ معاوضہ کتنا ہے‘(فوٹو: اے ایف پی)
عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے سنگاپور میں کنسٹرس کے حوالے سے گذشتہ کچھ دنوں سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ یہ شوز حکومت کو کافی مہنگے پڑ رہے ہیں۔
تاہم اب سنگاپور نے وضاحت کی ہے کہ یہ کنسرٹ اتنا مہنگا نہیں جتنا خیال کیا جا رہا ہے اور گلوکارہ کو اتنا زیادہ معاوضہ آفر نہیں کی جا رہا جتنا کہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دو مارچ سے شروع ہونے والے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے اس ایراز ٹور کے چھ شوز میں سنگاپور اور قریبی علاقوں سے تقریباً 300,000 لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔
اس ٹور نے اُس وقت سب کو اپنی جانب متوجہ کیا جب تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے الزام عائد کیا کہ ہر شو کی لاگت 30 لاکھ امریکی ڈالر ہو گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ سنگاپور ٹیلر سوئفٹ کو اس لیے اتنا معاوضہ دے رہا ہے کہ وہ جنوب مشرقی ایشیا میں کہیں اور پرفارم نہیں کریں گی۔
سنگاپور کے وزیر ثقافت ایڈون ٹونگ نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ’فی کنسرٹ معاوضے کے حوالے سے آن لائن قیاس آرائیاں کی گئی ہیں۔ یہ درست نہیں اور اتنا زیادہ معاوضہ نہیں جتنا اندازے لگائے جا رہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’کاروباری رازداری کی وجوہات کی بنا پر ہم یہ نہیں بتا سکتے کہ یہ معاوضہ کتنا ہے۔‘
وزیر ثقافت نے مزید کہا کہ ’سنگاپور کو ملنے والے معاشی فوائد اس معاوضے سے کہیں زیادہ ہیں۔‘
فلپائن میں ایک قانون ساز نے بھی سنگاپور پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اچھے پڑوسی ایسا نہیں کرتے۔‘

شیئر: