Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ سدیس کی حرمین انتظامیہ کے سربراہ سے ملاقات

شیخ سدیس نے انجینئر غازی بن ظافر الشہرانی کو حرمین انتظامیہ کی سربراہی پر مبارکباد پیش کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
حرمین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے حرمین انتظامیہ کے سربراہ انجینئر غازی بن ظافرالشہرانی سے ملاقات کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے انجینئر غازی بن ظافر الشہرانی کو  حرمین انتظامیہ کی سربراہی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
شیخ سدیس نے ان کے لیے ذمہ داریاں بہترین طریقے سے انجام دینے کی دعا کی ہے۔
ملاقات کے دوران  حرمین انتظامیہ کی دینی قیادت اور اہم ذمہ داران موجود تھے۔
ملاقات کے دوران انتظامیہ اور دینی أمور کے شعبے کے مابین تعاون اور رمضان المبارک میں بہترین خدمات کی فراہمی پر بات چیت ہوئی ہے۔
شیخ سدیس نے تاکید کی ہے کہ حرمین انتظامیہ کے تمام شعبوں  میں ہم آہنگی سے زائرین کو بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔
دوسری طرف حرمین انتظامیہ کے سربراہ انجینئر غازی بن ظافر الشہرانی نے شیخ سدیس کا شکریہ  ادا کرتے ہوئے تعاون کا یقین دلایا ہے۔

شیئر: