Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

صدر عارف علوی نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا (فائل فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
پیر کو امریکی سفارت خانے کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں امریکی سفیر نے کہا کہ ’میں شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘
ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ ’پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مشترکہ مفادات کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔‘  قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت اہم عالمی رہنماؤں نے بھی عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پاکستان کے لیے ترقی و کامرانی کی امید ظاہر کی۔
چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی قیانگ نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔
اس کے علاوہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے فون پر شہباز شریف کو مبارک دی جبکہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بھی انہیں تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔

شیئر: