Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’تحریک انصاف جی ایس پی پلس سٹیٹس ختم کرنے کے لیے یورپی یونین سے رابطے میں‘

پیسوں کے لیے غیرضروری آپریشن، کے پی میں صحت کارڈ سے نجی ہسپتالوں کو کم کرنے کا فیصلہ

آئی ایم ایف سے معاملات کی خبریں، سٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل
سینٹ انتخابات: جے یو آئی (ف) اور پیپلز پارٹی کا ایک دوسرے کی حمایت کا اعلان
پاکستانی بہنیں، بیٹیاں جنہوں نے خاتون اول کی ذمہ داریاں نبھائیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ۔ کمیٹی سرکاری اخراجات میں کمی لانے کے لیے عملی منصوبہ پیش کرے گی
کمیٹی 7 رکنی ممبران پر مشتمل ہوں گی۔ کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ہوں گے۔ کمیٹی ممبران میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری فنانس ڈویژن، سیکرٹری آئی اینڈ پی راشد محمود لنگڑیال، ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم، ڈاکٹر محمد نوید افتخار بھی کمیٹی میں شامل  ہیں۔ 
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی اخراجات میں کمی لانے کے لیے ٹی آر اوز طے کرے گی۔  
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصاف جی ایس پی پلس سٹیٹس ختم کرنے کے لیے یورپی یونین سے رابطہ کر رہی ہے‘
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ’کچھ سیاسی عناصر چاہتے ہیں کہ ملک دیوالیہ ہو جائے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے یورپی یونین سے رابطہ کر کے کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس ختم کر دیا جائے۔‘
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ اپنے سیاسی مقاصد کے لیے کچھ عناصر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ان کی کوشش رہی کہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہو۔
 بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں۔ جیل مینوئل کے مطابق جو بھی قید میں ہو اسے ہفتے میں صرف ایک ملاقات کی اجازت ہوتی ہے لیکن عمران خان چار چار ملاقاتیں کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کی رپورٹس کی وجہ سے صرف اڈیالہ جیل میں نہیں بلکہ دیگر جیلوں میں بھی ملاقاتوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے بقول جیل میں عمران خان کو جو سہولتیں میسر ہیں وہ کسی اور قیدی کو میسر نہیں۔
’ایکسرسائز کے لیے سائیکل فراہم کی گئی، کھانے پینے کی اشیا کی جو بھی ڈیمانڈ کی جاتی ہے وہ سب مہیا کیا جاتا ہے۔ انہیں کوئی تنگی نہیں ہے۔‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ 
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں جیت کی صورت میں قومی اسمبلی نشست چھوڑ دیں گے۔ 
این اے 148 کی نشست پر یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے قاسم گیلانی امیدوار ہوں گے۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر سماعت
پشاور ہائی کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے لیے دائر درخواست پر سماعت جاری ہے۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ درخواست کی سماعت کر رہا ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے وکیل قاضی انور ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ آزاد امیدواروں نے قانون کے مطابق تین روز میں سنی اتحاد کونسل جوائن کی۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ کیا سنی اتحاد کونسل کا کوئی اُمیدوار  کامیاب ہوا تھا؟
جس پر سنی اتحاد کونسل کے وکیل نے کہا کہ بالکل ان کا کوئی امیدوار بھی کامیاب نہیں ہوا۔
عدالت نے سوال کیا کہ ’کیا21 فروری 2024ء میں الیکشن کمیشن میں سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی درخواست دی گئی؟‘
سنی اتحاد کونسل کے وکیل نے بتایا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی گئی۔ اگر مخصوص نشستوں کو خالی چھوڑ دیا جائے تو پارلیمان میں اقلیت اور خواتین کی نمائندگی نہیں رہے گی۔
سنی اتحاد کونسل کے وکیل نے استدعا کی کہ ’درخواست بیرسٹر علی ظفر نے دائر کی ہے اس لیے مجھے وقت دیا جائے کہ دلائل تیار کر لوں۔‘
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ’ہم ایسا نہیں کر سکتے کہ لارجر بنچ روزانہ بیٹھے۔ عدالت نے غریب درخواست گزاروں کے کیس بھی سننے ہیں۔‘
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالت نے 8 مارچ 2024 کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کے احکامات جاری کیے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جان بوجھ کر حکم عدولی کرتے ہوئے ملاقات نہ کرائی۔
عدالت نے علامہ ناصر عباس کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 15 مارچ کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی سماعت

انسداد دہشتگری کی عدالت میں تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف نو مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔
عمران خان اور شریک ملزمان میں آج بھی چالان کی نقول  تقسیم نہ ہو سکیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی 22 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

شیئر: