Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر سے سویڈن کے سفیروں کی ملاقات، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

مشترکہ تعاون کو بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر بھی بات کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر سے جمعرات کو مشرق وسطی اور شمالی افریقہ ریجن میں سویڈن کے سفیروں نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایک بیان میں کہا گیا کہ ریاض میں وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقات کی سربراہی مملکت میں سویڈن کی سفیر پیٹرا میننڈر نے کی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کو بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کا جائزہ لیا۔

مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

سفیروں نے غزہ اور اس کے گرد ونواح کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور فوجی کارروائیوں میں اضافے کو روکنے کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کی۔
اہم انسانی اور طبی امداد کی فراہمی کےلیے راہداریوں کو محفوظ بنانے کی ضرورت کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ سویڈن کے 30 سے زیادہ سرکاری عہدیدار اس ہفتے علاقائی سفیروں کے سالانہ اجلاس کےلیے ریاض میں ہیں۔

شیئر: