Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سبی میں فائرنگ سے ڈی ایس پی خالد مری ہلاک، جوابی فائرنگ میں حملہ آور زخمی

فائرنگ کا نشانہ بننے والے ڈی ایس پی خالد مری کو چھ گولیاں لگیں۔ فوٹو: اردو نیوز
بلوچستان کے علاقے سبی میں چینک چوک کے قریب فائرنگ سے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ڈی ایس پی خالد مری ہلاک ہو گئے۔
مقامی پولیس کے مطابق ڈی ایس پی کو چینک چوک کے قریب مری پلازہ کے سامنے نشانہ بنایا گیا جس میں اُن کے دو محافظ بھی شدید زخمی ہوئے۔
ڈی ایس پی میر خالد زمان مری کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کی تو جواب میں اُن کے گارڈز نے بھی فائر کھولا۔
پولیس کے مطابق گارڈز کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہو گیا جس کو پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے ملزم کو زخمی حالت میں نشتر روڈ سے گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد خالد مری اور اُن کو محافظوں کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈی ایس پی جانبر نہ ہو سکے جبکہ دیگر کا انتہائی نگہداشت میں رکھا جا رہا ہے۔
فائرنگ کا نشانہ بننے والے ڈی ایس پی خالد مری کو چھ گولیاں لگیں۔ مقتول ڈی ایس پی پہلے سی ٹی ڈی میں تعینات تھے حال ہی میں کوئٹہ تبادلہ ہوا تھا۔
ملزم کی فائرنگ سے چوک میں مقامی صحافی میاں یوسف کی گاڑی کو بھی گولیاں لگیں تاہم وہ محفوظ رہے۔
مارے جانے والے ڈی ایس پی خالد مری حال ہی میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے میر اصغر مری کے بھاٸی تھے۔

شیئر: