Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ کے قریب باپ، بیٹی اور بیٹا ڈیم میں ڈوب کر ہلاک

نعشوں کو ڈیم سے نکال کر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ( فائل فوٹو: اردونیوز)
کوئٹہ کے قریب باپ، بیٹا اور بیٹی ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں ڈیم میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ 
پولیس کے مطابق  کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون آباد کے قریب سرہ خلہ ڈیم میں  پندرہ سالہ محمد عالم ڈیم میں نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب گیا۔ 
14 سالہ بہن رحیمہ بی بی اور ان کے والد 38 سالہ محمد حسن اسے بچانے کے لیے ڈیم میں اترے تو وہ دونوں بھی ڈوب گئے۔ اس طرح تینوں کی موت ہوگئی۔
 واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور نعشوں کو ڈیم سے نکال کر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا۔ تینوں مقامی رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

شیئر: