Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دورہ پاکستان کے لیے تیار

پاکستان میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ فروری 2025 میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے دبئی میں جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین لاسن نائیڈو اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین راجر ٹو سے ملاقات کی۔
ملاقات میں تینوں بورڈز کے سربراہوں نے آئندہ برس پاکستان میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرانے پر اتفاق کیا۔ 
جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں جنوری 2025 کے آخر میں پاکستان کے دورے پر آئیں گی۔
محسن نقوی نے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہوں کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے بتایا کہ ’سہ ملکی ٹورنامنٹ پاکستان میں کئی سال بعد ہو گا، پی سی بی کی کاوشوں سے چیمپئنز ٹرافی بھی آئی سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس پاکستان میں ہی منعقد ہو گی، کرکٹ کھیلنے والی دنیا کی ٹاپ 8 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لیں گی۔‘

شیئر: