Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی وزیر خارجہ کا اسحق ڈار کو ٹیلی فون، سٹریٹجک شراکت داری پر تبادلہ خیال

شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے اسحاق ڈار کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے محمد اسحاق ڈار کو پاکستان کے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
 ٹیلی فون پر رابطے کے دوران متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری اور دونوں ممالک کے باہمی مفادات کے لیے تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وام کے مطابق شیخ عبداللہ بن زاید نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو ان کے نئے کردار میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور امارات،پاکستان اسٹریٹجک شراکت داری میں تعاون کے امکانات کو فروغ دینے میں ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے کئی دیگر امور پر بھی بات چیت کی اور خیالات کا تبادلہ کیا۔
وزیر خارجہ اسحق ڈار نے ایکس اکاونٹ پر لکھا ’اپنے اماراتی ہم منصب کے ساتھ کثیر الجہتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ میں دوطرفہ تقلقات کو باہمی فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔‘

شیئر: