Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین شریفین اتھارٹی کی زائرین کےلیے نئی ای سروس

تمام ایپلیکشنز مختلف زبانوں میں ’قاصدہ‘ پورٹل پر دستیاب ہوں گی (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں حرمین شریفین اتھارٹی میں خواتین کے ترقیاتی امور کی معاون سربراہ ڈاکٹر نورہ الذویبی نے ایک ’قاصدہ‘ پورٹل کے اجرا کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے زائرین اپنی شکایات اور تجاویز درج کراسکیں گے۔
الاخباریہ سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نورہ الذویبی نے کہا کہ پورٹل پر حرمین میں زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں سے متعلق سوالنامہ موجود ہوگا۔ شکایات اور تجاویز فوری طور پر اعلی حکام تک پہنچائی جائیں گے اور سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا حرمین اتھارٹی کی معاون ٹیکنکل ایجنسی برائے ڈیجیٹل ٹرانسفورمیشن اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے حرمین کی  زیارت سے متعلق تمام ایپلیکشنز مختلف زبانوں میں ’قاصدہ‘ پورٹل پر دستیاب ہوں گی۔
 انہوں نے کہا کہ پورٹل پر دستیاب ایپلیکشنز میں ترجمہ قرآن، دروس اور خطبات، الیکٹرانک گائیڈ اور اذکار کی ایپلیکشنز شامل ہیں۔

شیئر: