Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضمی الیکشن: آصفہ بھٹو نے این اے 207 نواب شاہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

آصف علی زرداری کے صدر مملکت بننے کے بعد این اے 207 کی نشست خالی ہوئی تھی۔ (فوٹو: پی پی پی میڈیا سیل ایکس)
صدر مملکت آصف علی زرداری کی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے این اے 207 پر ضمنی الیکشن کے لیے اپنے کاعذادت نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔
میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مذکورہ حلقے سے حالیہ عام انتخابات میں صدر آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے۔
تاہم آصف زرداری کے صدرِ مملکت منتخب ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی مذکورہ نشست کو قانون کے مطابق خالی قرار دے دیا گیا تھا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری نے نوابشاہ میں ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچ کر نامزدگی فارم جمع کرائے۔
اس موقع پر سندھ کی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔
این اے 207 پر 21 اپریل کو ضمنی انتخاب ہو گا۔ آصف علی زرداری کے صدر مملکت بننے کے بعد این اے 207 کی نشست خالی ہوئی تھی۔
این اے 207 سے ایم کیو ایم کے سجاد شاہ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

شیئر: