Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’غزہ سے یکجہتی‘ رابطہ کے تحت مکہ کانفرنس میں سیشن

مسئلہ فلسطین وقت حاضر کا سب سے بڑا انسانی المیہ ہے (فوڈو: ایس پی اے)
رابطہ عالم اسلامی کے تحت مکہ کانفرنس میں علما کمیٹی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر فہد بن سعد الماجد کی سربراہی میں ’غزہ سے یکجہتی‘ سیشن میں مختلف مذاہب ومسالک کے نمائندہ علما نےشرکت کی۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کے سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی نور الحق قادری نے امید ظاہر کی کانفرنس مختلف اسلامی مکاتب فکر کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا ’مسئلہ فلسطین علاقائی یا دینی مسئلہ نہیں بلکہ وقت حاضر کا سب سے بڑا انسانی المیہ ہے، ہمیں اپنے مالی وسائل کو استعمال کرکے اہل غزہ تک امداد پہنچانی چاہیے۔‘
 سنگاپور کی جمعیت دعوت اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسبی ابوبکر نے کہا کہ’ سنگا پور کو غزہ پٹی میں امدادی سامان پہنچانے کی اشد ضرورت کا ادراک ہے۔ غیر سرکاری مسلم وغیر مسلم تنظمیں اس کے لیے کام کررہی ہیں۔‘
لبنان کے شہر صیدا کے مفتی محمد حسن عسیران نے مسلمانوں کے اتحاد کے لیے باہمی روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باہمی مکالمے کے ذریعے مسلمانوں کے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں گے۔ فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے مسلمان متحد ہوں گے۔
عراق کے ڈاکٹر مشعان محیی علوان الخزرجی کا کہنا تھا’ کانفرنس کا انعقاد مشکل وقت میں ہورہا ہے۔ غزہ پٹی میں فلسطینی بھائی مشکل میں ہیں، جبکہ اس بحران کا دوسرا پہلو فلسطینی عوام کی استقامت، تمام حقوق اور آزادی کے حصول پر اصرار ہے۔‘

شیئر: