Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائسنس یافتہ اسلحہ بیرون مملکت لے جانا خلاف قانون ہے، امن عامہ

خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون شکنی کا سامنا کرنا ہوگا،( فوٹو ، ایکس اکاونٹ)
اادرہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ لائسنس یافتہ اسلحہ بیرون مملکت لے جانا منع ہے۔ ایسا کرنے والے کو قانون شکنی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اخبار 24 کے مطابق ادارہ امن عامہ کی جانب سے اسلحہ قانون کے حوالے سے یاددہانی کراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے افراد کو چاہئے کہ وہ قانون پر سختی سے عمل کریں۔
اسلحہ کے لیے جو لائسنس جاری کیا جاتا ہے وہ اندرون مملکت کے لیے ہوتا ہے۔ اسلحہ لائسنس کے قواعد مقررہیں جن پرعمل کرنا ازحد ضروری ہے۔
ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری وضاحت اس تناظر میں کی گئی ہے کہ بعض افراد بری راستے سے سفر کرتے ہوئے اپنے ہمراہ لائسنس یافتہ اسلحہ لے جانا چاہتے تھے جس کی قانون میں اجازت نہیں۔
واضح رہے ادارہ امن عامہ کی جانب سے اسلحہ لائسنس کے اجرا کے ضوابط کے مطابق درخواست گزار کا سعودی شہری ہونا ضروری ہے۔ لائسنس ایسے کسی فرد کو جاری نہیں کیا جاتا جس کا کسی بھی حوالے سے کرمنل ریکارڈ ہو یا وہ ذہنی مرض میں مبتلا رہا ہو۔

شیئر: