Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گداگروں کو خیرات نہ دیں : محکمہ امن عامہ

’پیشہ ور گداگری ناجائز طور پر دوسروں کے مال حاصل کرتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ امن عامہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیشہ ور گداگروں کو صدقہ خیرات نہ دیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ ’گداگری معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کرتی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گداگروں کی شکل و صورت اور جھوٹے افسانوں سے دھوکہ نہ کھائیں‘۔
محکمہ امن عامہ نے بتایا ہے کہ ’گداگری کے کئی نقصانات ہیں  جن میں سب سے پہلا یہ کہ یہ شرعی طور پر منع ہے‘۔
’پیشہ ور گداگری ناجائز طور پر دوسروں کے مال حاصل کرتا ہے جبکہ ناحق مانگنے سے معاشرے کے اقدار کو نقصان پہنچاتا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گداگری ملک کے امن عامہ کے لئے بھی خطرناک ہے کیونکہ گداگروں کے پیچھے منظم مافیا کام کر رہی ہوتی ہے اور یہ دہشت گرد تنظیموں کی مالی مدد میں ملوث ہوسکتے ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گداگر معاشرے کے عضو معطل اور بیکار توانائی ہے جو ملک کی  معیشت کی بہتری میں کام کرنے کے بجائے ناکارہ ہے‘۔

شیئر: