Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان سے متعلق اشیا کے لیے آن لائن شاپنگ کیسے کریں؟

ماہ مقدس کو گھروں کی خاص سجاوٹ کے ساتھ خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ فائل فوٹو عرب نیوز
مسلمان ماہ رمضان کو خوش آمدید کہتے ہوئے گھروں کی خاص سجاوٹ کے ساتھ اسے یادگار بناتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق رمضان سے متعلق گھریلو سجاوٹ کی مختلف اشیا فروخت کرنے والے منفرد آن لائن سٹورز کے انتخاب کی رہنمائی کی گئی ہے۔
رمضان سے متعلق مصنوعات میں شامل گھر میں نماز پڑھنے کا مخصوص مقام، افطار کی میز پر لذت بھرے پکوان کے ساتھ رنگ برنگے بیگز اور ماہ مقصد سے متعلق جرائد شامل ہیں۔

مسرہ

مسرہ سٹور نام کی مناسبت سے اس کا مطلب ہے ’خوشی کی دکان‘ یہاں پر موجود رمضان سے متعلق مصنوعات خوب صورت اور منفرد ڈیزائنوں کے ساتھ رکھی گئی ہیں۔
  یہ آؤٹ لیٹ مختلف مواقعوں کے لیے سجاوٹ سے متعلق تہنیتی کارڈز، سٹیکرز اور سجاوٹی ٹیپ سے لے کر خوب صورت نیلے اور سفید رنگوں میں رمضان تھیم والی مصنوعات پیش کر رہی ہے۔ انسٹاگرام: @masrrah.store۔
 

راون سٹیشنری

راون سٹیشنری آن لائن شاپنگ کے لیے سٹیشنری کا ایک مخصوص سٹور ہے جہاں مقامی عرب ڈیزائنرز کے تیار کردہ پوسٹ کارڈز، جرائد، چابیوں کے چھلے اور مختلف مواقع کے لیے کپ اور دیگر مصنوعات رکھی گئی ہیں۔ راون سٹور میں ہر سال رمضان کے موقع پر نئے ڈیزائنوں کی اشیا متعارف کرائی جاتی ہیں۔
اس وقت یہاں مختلف قسم کی رنگ برنگی مصنوعات ہیں جن میں کپ، سٹیکرز، گفٹ ریپرز اور دعا کے کتابچے شامل ہیں۔ انسٹاگرام: @rawan_stationery۔
 

زربی

زربی سٹور رمضان کے حوالے سے خاص انداز سے تیار کیے گئے دسترخوان کے سیٹ پیش کرتا ہے۔ سٹور میں مخصوص پیکنگ میں دعائیہ قالین، قرآن کے سٹینڈ، موم بتیاں، ان کے سٹینڈز اور رمضان کی اشیا اور تحائف کے لیے گفٹ باکس بھی موجود ہیں۔ انسٹاگرام: @zraby77۔

توزیات

توزیات آن لائن سٹور اپنے گاہکوں کے لیے رمضان کی مناسبت سے بہت مہارت اور اہتمام کے ساتھ گفٹ باکس تیار کرتا ہے۔ ماہ صیام کے لیے توزیات سٹور چھوٹے سائز کے قرآن، مالا اور بخور کے ڈبے بھی پیش کر رہا ہے۔ انسٹاگرام: @tawzea3at۔
فجر

دن کی ابتدائی نماز سے اخذ کردہ نام کے ساتھ فجر سٹور میں وہ تمام چیزیں موجود ہیں جو نماز کے لیے استعمال ہوتی ہیں، نماز کی ادائیگی کے لیے خوب صورت گاؤن، قالین اور بچوں یا بڑوں کے لیے اعلیٰ معیار کے مواد سے بنائے گئے قرآن پاک کے کور موجود ہیں۔ انسٹاگرام: @fajr.839۔
الروضہ قالین

الروضہ قالین کے سٹور پر مختلف قسم کی مصنوعات رکھی گئی ہیں جن میں حرمین شریفین میں بچھے قالین سے مشابہ جائے نماز اور دیگر لوازمات کے ساتھ پھولوں کے بنے بک مارکس کے علاوہ حرمین کے دروازوں کی طرز کے بنائے گئے ماڈل موجود ہیں۔ انسٹاگرام: @alrawdah.rug۔
اتارا بوتیک

بچوں اور بڑوں کے لیے تمام طرز اور سائز کے نماز کے اوقات میں پہننے کے لیے گاؤن اتارا بوتیک پر دستیاب ہیں، اس کے علاوہ رمضان کی مناسب سے کئی انداز کے حجاب، لباس اور اندلس کے تعمیراتی ڈیزائنوں سے متاثرہ قالین رکھے گئے ہیں۔ انسٹاگرام:attaraboutique۔
 

شیئر: