Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئرپورٹس پر بغیر لائسنس سواریاں لے جانے والی 305 گاڑیاں ضبط

ٹیکسی کمپنیاں مسافروں کو ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت دیں۔ (فوٹو عاجل)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (ٹی جی اے)کی نگراں ٹیموں نے 9 سے 16 رمضان المبارک کے دوران وزارت داخلہ کے تعاون سے ایئرپورٹس کی نگرانی مہم کے دوران 645 خلاف ورزیاں کرنے والوں کو گرفتار کیا۔
اخبار24 کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا بغیر لائسنس کے  اپنی گاڑی سے مسافروں کو لے جانے پر 305 گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔
اتھارٹی نے نجی کار مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ آن لائن ٹیکسی سروس کی کمپنیوں میں رجسٹریشن کے ذریعے مراعات سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
 لائسنس کے بغیر ایئرپورٹ پر مسافروں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر پانچ ہزار ریال کا جرمانہ اور  خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کی ضبطی شامل ہے۔
اتھارٹی کی نگرانی مہم کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ نجی کار مالکان خود کو قواعد و ضوابط کے دائرے میں لاتے ہوئے بہتر خدمات فراہم کریں۔
اتھارٹی نے لائسنس یافتہ ٹیکسی کمپنیوں کو بھی اس حوالے سے ہدایات جاری کی ہوئی ہیں کہ وہ مسافروں کو بہتر سہولت فراہم کریں اور ٹیکسی میں ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت فراہم کی جائے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: