Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرین ٹیکسی کے لیے ضوابط، ڈرائیوروں کےلیے کیا پابندیاں ضروری ہیں؟

ڈرائیور کے لیے یونیفارم کےعلاوہ گاڑی کو صاف ستھرا رکھنا بھی ضروری ہے۔ (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ضوابط کی پابندی کرنے والی ٹیکسیوں سے ہی سفر کیا جائے۔‘
الاقتصادیہ کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’ٹیکسیوں کے لیے متعدد تکنیکی خصوصیات مقرر کی گئی ہیں۔ ٹیکسی میں پانچ برس سے زیادہ پرانے ماڈل کی کار استعمال کرنے پر پابندی ہے۔‘
اتھارٹی نے ٹیکسی کے حوالے سے کئی ضابطے مقرر کیے ہیں۔ ایک شرط  ٹیکسی اتھارٹی کی نمبر پلیٹ ہے۔
ٹیکسی کا رنگ گرین ہونا چاہیے، ٹیکسی پر باہر کی طرف نشان چسپاں ہو۔
ڈرئیورکے حوالے سے پہلی پابندی یہ ہے کہ ’وہ میٹر سے کرایہ وصول کرے۔ ادائیگی ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے ہو اور ٹیکسی اتھارٹی کے گیٹ سے آن لائن منسلک ہونی چاہیے۔ 
ڈرائیور سواریوں کی پرائیویسی کا خیال رکھیں۔ ڈرائیور کے لیے یونیفارم کے علاوہ گاڑی کو اندر اور باہر سے صاف ستھرا رکھنا بھی ضروری ہے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’ٹیکسی سے متعلق تمام ضروری پرمٹ اتھارٹی گیٹ کے ذریعے آن لائن حاصل کیے جا سکتے ہیں۔‘

شیئر: