Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں ازدحام سے بچنے کے لیے ضوابط پرعمل کریں، وزارت حج

زائرین راہداریوں میں بیٹھنے سے اجتناب برتیں ، وزارت حج کی ہدایت(فوٹو، ایس پی اے)
وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد الحرام آنے والے زائرین ضوابط کا خاص خیال رکھیں تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے زائرین حرم کو ہدایت کی گئی ہے کہ مکہ مکرمہ جانے سے قبل پرمٹ حاصل کرلیں ۔
رمضان المبارک کے آخری عشرے میں زائرین کی کثرت کے باعث غیرمعمولی ازدحام پرقابو پانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مقرر کیے گئے ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے راہداریوں میں بیٹھنے سے گریز کیا جائے۔
انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹریکل زینوں پر کسی صورت میں نہ بیٹھیں۔ راستوں کو کھلا رکھیں تاکہ غیرمعمولی ازدحام نہ ہو۔
مسجد الحرام میں غیرضروری سامان لے کر نہ جائیں۔ اضافی بیگ وغیرہ سے دوسروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے علاوہ ازیں سامان کو سنبھالنا بھی دشوار ہوتا ہے۔

 مسجد الحرام میں آمد ورفت کے لیے جدا راستے مخصوص کیے گئے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

واضح رہے رمضان المبارک کے آخری عشرے کے حوالے سے مملکت کے مختلف شہروں کے علاوہ بیرون مملکت سے بھی بڑی تعداد میں عمرہ زائرین مسجد الحرام میں موجود ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کی آمد ورفت کو منظم رکھنے کےلیے خصوصی انتظام کیا گیا ہے جس کا مقصد زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے۔

شیئر: