Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین ہوٹلوں کے مصلوں میں نماز پڑھیں : وزارت حج

’ایثار کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئے زائرین کو موقع دیں‘ ( فوٹو: ایکس)
وزارت حج وعمرہ نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ مسجد الحرام میں ازدحام کو کم کرنے کے لیے اپنے ہوٹلوں کے مصلوں میں نماز یں پڑھیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’جو زائرین عمرہ و زیارت کرچکے اور مسجد الحرام میں نمازیں ادا کرچکے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ ایثار کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئے زائرین کو موقع دیں‘۔
واضح رہے کہ مرکزی علاقے کے تمام ہوٹلوں میں مصلی ہے جو مسجد الحرام سے جڑا ہوا ہے۔ بھیڑ کے وقت ان مصلوں میں مسجد الحرام کے امام کی اقتدا میں نماز ادا کی جاتی ہے۔
وزارت حج و عمرہ نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ ’رمضان کے آخری عشرے میں غیر معمولی ازدحام پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور ضوابط کی پابندی کریں‘۔
’راہداریوں میں بیٹھنے سے گزیر کریں، راستہ بند کرنے کا سبب نہ بنیں، غیر ضروری سامان لے کر نہ جائیں اور دوسروں کے لیے آسانی پیدا کریں‘۔

شیئر: