Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائیو: میٹرک امتحانات میں نقل کا سکینڈل، چیئرمین لاہور بورڈ معطل

پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے: شہباز شریف
ججز کا خط: کیا تصدق جیلانی کمیشن کے نتائج پر عمل درآمد ممکن ہوگا؟
پنجاب کے واحد پشتون ایم پی اے جو اپنا پہلے دن کا تجربہ بھولنا چاہتے ہیں

-------------------------------------------------------------------------------

میٹرک امتحانات میں نقل کا سکینڈل، چیئرمین لاہور بورڈ معطل
صوبہ پنجاب میں وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے میٹرک کے امتحانات میں نقل کے حوالے سے سکینڈل سامنے آنے پر چیئرمین لاہور بورڈ کو معطل کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مجھے پیپر مافیا کی جانب سے دھمکیاں اور بڑی بڑی آفرز دی گئی ہیں۔‘
ان کے مطابق ’کل ہونے والے ریاضی کے پرچے کی ایڈوانس بکنگ بھی ہو چکی ہے۔ پرائیویٹ سکول مافیا نے بھی اپنے بچوں کو نمبرز دلوانے کے لیے امتحانی سنٹرز خریدے ہیں۔ امتحانی سنٹرز 80 ہزار روپے میں بیچے گئے ہیں۔ ایک پرچے کا ریٹ 4 سے 7 ہزار روپے کے درمیان ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ابھی تک 30 افراد گرفتار کروا چکا، جلد بڑے بڑے لوگ بے نقاب ہوں گے۔ گرفتار افراد کے ذریعے مافیا کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ ’شفافیت برقرار رکھنے میں ناکامی پر چیئرمین بورڈ کی معطلی ابھی آغاز ہے۔ چیئرمین بورڈ اور کنٹرولر امتحانات بھی بوٹی مافیا کے ساتھ ملے ہوئے تھے۔‘

ججز کا خط: لاہور ہائی کورٹ بار نے وکلا کنونشن بلا لیا

لاہور ہائی کورٹ بار نے وکلا کنونشن بلا لیا ہے۔
یہ کنونشن یکم اپریل بروز پیر صبح 11 بجے جاوید اقبال آڈیٹوریم میں ہو گا۔  کنونشن میں سابق صدر پاکستان عارف علوی سمیت اہم شخصیات شریک ہوں گی۔
لاہور ہائی کورٹ بار نے یہ کنونشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کے خط اور اس پر حکومت کی طرف سے بنائے گئے انکوائری کمیشن کے تناظر میں بلایا ہے۔

اسلام آباد کے فیصل مسجد میں محفل شبینہ کا آغاز  

وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام  اسلام آباد کے فیصل مسجد میں محفل شبینہ کا آغاز  ہو گیا ہے۔

ترجمان مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سات روزہ محفل شبینہ 21 تا 27 ویں شب منعقد کی جائے گی۔
محفل شبینہ کے دوران ملک بھر سے منتخب نامور قرآء حضرات تکمیل قرآن کی سعادت حاصل کریں گے۔
محفل شبینہ میں روانہ پانچ پارے تلاوت کیے جائیں گے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 26  ویں شب کو چار اور 27 ویں شب کو آخری پارے کی تلاوت کے ساتھ ہی تکمیل قرآن ہو گا۔
عمران خان کے خلاف سارے کیسز جعلی بنے ہیں،  بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سارے کیسز جعلی بنے  ہیں۔
پشاور میں پی ٹی آئی کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی ریلی  سے خطاب میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ رمضان کے مہینے میں اتنے لوگوں کا باہرآنا بانی پی ٹی آئی کی مقولیت کا ثبوت ہے۔
بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نظریہ کا نام ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ’آج بانی پی ٹی آئی کی رہائی اورعدلیہ کی آزادی کے لیے نکلے ہیں۔‘
شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ ان چور اور ڈاکوں سے پی ٹی آئی اپنا مینڈیٹ واپس لے گی۔
’بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے  سڑکوں پر نکلیں گے۔
ریلی سے خطاب میں فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ’آج کارکنوں نے ثابت کیا کہ یہ زندہ قوم ہے۔‘
’آج قیدی نمبر 804 کی رہائی کے لئے نکلے  ہیں۔ کپتان کی رہائی تک ہم ملک بھر میں پرامن احتجاج کریں گے۔‘

پشاور سے حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث دو ملزمان گرفتار

 

ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔  
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایجنسی کے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانے والے دو ملزمان گرفتار کو مین جی ٹی روڈ پشاور پر واقع پلازے سے گرفتار کیا۔   
چھاپے کے دوران ملزمان سے 30 ہزار روپے اور حوالہ ہنڈی سے متعلق رجسٹرز برآمد ہوئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان سے 10 ڈیبٹ کارڈز، بینک ڈیپازٹ سلپس اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئے۔ ’ملزمان برآمد ہونے والے مواد کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔‘
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

شانگلہ خودکش حملہ: چینی انجینیئرز کی لاشیں آج رونہ کی جائیں گی

شانگلہ خودکش حملے میں  ہلاک ہونے والے چینی انجینیئرز کی لاشیں آج رات چین روانہ کر دی جائیں گی۔ 
وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین چینی انجینئرز کی میتیں لے کر آج رات چین روانہ ہوں گے۔ 
روانگی سے قبل چینی انجینئرز کے لیے نورخان ایئربیس پر مختصر تعزیتی تقریب منعقد ہوگی۔
 وفاقی وزیر چودھری سالک حسین چین پہنچنے پر  چینی انجینئرز کی میتیں چینی حکام کے حوالے کریں گے۔

شیئر: