Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی پردہ پوشی: شہری اور غیر ملکی کو قید اور پانچ پانچ لاکھ ریال جرمانے کی سزا

سعودی کے نام سے غیرملکی کے کاروبار کی مالیت 30 ملین ریال تھی (فوٹو: اخبار24)

سعودی عرب میں قومی مرکز برائے انسداد تجارتی پردہ پوشی ’التستر‘ پروگرام کے پرعمل درآمد جاری ہے۔

قومی مرکز کی ٹیمیں مختلف شہروں میں سعودیوں کے ناموں سے کاروبار کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کررہی ہے۔

سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریاض ریجن کی کرمنل کورٹ نے ایک سعودی شہری کے خلاف تجارتی پردہ پوشی کا جرم ثابت ہونے پر کمرشل رجسٹریشن سیز کردی جبکہ دوبرس قید اور 5 لاکھ ریال جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
 شہری نے ایک ایشیائی کو اپنے نام سے کاروبار کرنے کی سہولت دی ہوئی تھی جس کی اطلاع ملنے پر شہری کے خلاف تمام ثبوت عدالت میں پیش کیے گئے۔
تجارتی پردہ پوشی کے ذمہ دار کی جانب سے بتایا گیا کہ سعودی شہری کے نام سے کام کرنے والے غیرملکی اسے ایک ہزار ریال ماہانہ دیا کرتا تھا جبکہ اس کے کاروبار کی مجموعی مالیت 30 ملین ریال تھی۔
سعودی شہری نے اپنے نام سے کھولے گئے بینک اکاونٹس کا تمام ترتصرف بھی غیرملکی کے سپرد کیا ہوا تھا۔
ملزم گاڑیوں کے نقلی اسپیئرپارٹس پر اصل لیبلنگ کرکے مارکیٹ میں فروخت کرتا تھا جس کی تمام ذمہ داری کمپنی کے مالک پر جوکہ سعودی تھا پرعائد ہوتی۔
عدالت نے غیرملکی کو بھی 2 برس قید اور 5 لاکھ ریال جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔
سزا کی تکمیل کے بعد اسے ملک بدر کرتے ہوئے مملکت میں ہمیشہ کےلیے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔سعودی شہری پر دیگر سزاوں کے علاوہ 5 برس تک کسی تجارتی سرگرمی حصہ نہ لینے کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

شیئر: