Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کی تیسری توسیع میں چلڈرن نرسری سینٹر قائم

سینٹر میں ایک دن میں 1500 بچوں کی گنجائش ہے (فوٹو: حرمین شریفین اتھارٹی)
جنرل اتھارٹی برائے امور حرمین شریفین نے دیگر متعلقہ حکومتی اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں چلڈرن نرسری سینٹر قائم کیے ہیں۔
سبق ویب کے مطابق چلڈرن نرسری سینٹر مسجد الحرام کی تیسری توسیع میں حرم ایمرجنسی ہسپتال کے قریب قائم کیے گئے ہیں۔


چلڈرن نرسری سینٹر ماہرین کی ٹیم کے زیر نگرانی کام کررہے ہیں۔(فوٹو: حرمین شریفین اتھارٹی)

سینٹر میں ایک دن میں 1500 بچوں کی گنجائش ہے۔ بچوں اور بچیوں کے لیے عمر کی حد بالترتیب 8 اور 10 سال متعین کی گئی ہے۔
چلڈرن نرسری سینٹر ماہرین کی ٹیم کے زیر نگرانی کام کررہے ہیں۔
سینٹر میں ڈائننگ ایریا، بصری سہولتیں، حرمین اور مناسک کے تعلیمی ماڈلز اور سونے کے لیے مخصوص کمروں کی سہولتیں موجود ہیں۔

شیئر: